Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی اور گھوٹکی سے اغوا کیے گئے 3 شہری بازیاب کرالیے گئے

ملزمان مغویوں کو کچے کےعلاقے میں لے گئے تھے، پولیس
شائع 19 فروری 2024 05:51pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

اے وی سی سی اور گھوٹکی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران تین مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد 3 مغوی بازیاب کرا لئےگئے۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کو کراچی، 2 کو گھوٹکی سے اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں میں نذر ابڑو، سبحان اور جاوید عمر صدیقی شامل ہیں۔

تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان مغویوں کو کچے کےعلاقے میں لے گئے تھے۔

karachi

kidnap

Karachi Police

Kacha Robbers