Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پیرپگارا کے نام سے جعلسازوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنالیے

پیر پگارا کا کسی سوشل میڈیا سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں
اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 10:42am

ترجمان جی ڈی اے نے بھی پاکستان مسلم لیگ فنگشنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صدر پیرپگارا کے فیس بک ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تردید کردی۔

اس حوالے سے جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے بتایا ہے کہ پیر پگارا کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے، پیرپگارا اینڈرائڈ موبائل فون ہی استعمال نہیں کرتے، سازشی اور جعلساز گروہ سےہوشیار رہیں۔

سردار عبدالرحیم ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ پیرپگارا نے اپنے نام سے بھی کسی کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں دی۔

ترجمان جی ڈی اے نے مزید بتایا کہ پیرپگارا کے نام سے بنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی ہیں فالو نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف

رواں سال دہشت گردی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری

karachi

ٹویٹر

فیس بک

GDA

Grand Democratic Alliance

Fake Social Media Accounts

pakistan muslim league functional

Pir Pagaro

pmlf