Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

بلوچستان میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی آبر الود
اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 12:14pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ دوپہر کے درجہ حرارت میں گزشتہ 3 روز کے مقابلے میں کمی متوقع ہے۔

کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے، آج آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 33 نمبر پر ہے جبکہ کراچی میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 69 ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی آبر الود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت ایک، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 2 اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 11، تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 14، جیوانی میں 12اور گودار میں درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مری اور گلیات میں موسلادھار بارش

دوسری جانب کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مری اور گلیات میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود ہے جبکہ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے، گزشتہ روز اسکردو میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اپرچترال کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا، یارخون اور لاسپور میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں

شمالی علاقوں میں برفباری،سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی

بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمات نے بتادیا

Cold Weather

karachi

karachi weather

Rain

snowfall

rainy weather

Rain prediction

Heavy Snowfall

snow fall

Snowfall Prediction