Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جی ڈی اے نے مورو میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

جعلی الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن نئے غیرجانبدار انتخابات کرائے، سردار عبدالرحیم
شائع 17 فروری 2024 10:56pm

گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے) نے 20 فروری کو مورو میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کہتے ہیں کہ جمہوریت حق کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔

سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے نے جامشورو دھرنے میں شرکت پر سیاسی جماعتوں سے اظہار تشکر کیا۔

انتخابی نتائج کیخلاف مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج 9ویں روز میں داخل

سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی نے دھاندلی کا اعتراف کیا ہے، کمشنر نے جعلی مینڈیٹ کی بلی کو تھیلے سے باہر پھینک دیا۔

انہوں نے جی ڈی اے کی طرف سے مطالبہ کیا کہ اس جعلی الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن نئے غیرجانبدار انتخابات کرائے۔

GDA Protest

Mooro