Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

کار میں تنہا جانے والی ماں بیٹی پر فائرنگ، دونوں شدید زخمی

سپرہائی وے پر ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے
اپ ڈیٹ 17 فروری 2024 04:41pm

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر فائرنگ سے زخمی ہونے کے واقعے پر پولیس بیان سامنے آ گیا، دونوں خواتین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہفتے کے روز سہراب گوٹھ سے متصل سپر ہائی کے قریب خاتون کار سوار کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی، جس سے کار سوار خاتون اور ساتھی بیٹھی لڑکی زخمی ہو گئی۔

تاہم اب پولیس کی جانب سے باقاعدہ بیان سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق کار سوار خاتون سے ملزمان لوٹ مار کر رہی تھے کہ اسی دوران خاتون نے گاڑی کی رفتار تیز کر دی۔

ایسے میں ملزمان نے رکنے کا اشارہ کیا تاہم نہ رکنے پر خاتون کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ جس سے خاتون اور ساتھ بیٹھی لڑکی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق زخمی خواتین کی شناخت 35 سالہ نایاب اور 16 سالہ فریال کے نام سے ہوئی ہیں۔

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

firing

karachi