Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی 24 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلی

پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم کو ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم
شائع 16 فروری 2024 03:16pm

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب کی 24 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلی اور عمر ایوب کو ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد وزیراعظم عمر ایوب کے خلاف لاہور میں 4، اسلام آباد میں 2، راولپنڈی میں 13، اٹک میں 3 اور ایک مقدمہ گجرنوالہ میں درج ہے جس میں رہداری ضمانت کے لیے آج پشاور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ نے درخواستیں فوری سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیف جسٹس ابراہیم خان نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کے خلاف پنجاب میں 24 مقدمات درج ہیں، اس لیے استدعا ہے کہ کم سے کم 8 ہفتوں کے لیے ضمانت دی جائے کیونکہ شہر شہر جانا ہے۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو عمر ایوب کو ضمانت نہ دینے کی استدعا کی تو چیف جسٹس ابراہیم خان نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں اگر آپ ملزم ہوتے تو کیا کرتے۔

جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے ایک ماہ کا وقت دیا جائے جس پر عدالت نے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ایک مہینے کا وقت دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کو حکم دیا کہ ایک لاکھ کے مچلکے جمع کراکے ایک ماہ کے اندر متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوجائیں۔

بعدازاں عمر ایوب مچلکے جمع کرکے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

umar ayub

Bail

Peshawar High Court

pti nominated candidate for prime miniter