Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، قصاب کا پولیس پر چھریوں سے حملہ

حملے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
شائع 15 فروری 2024 05:20pm

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر دو میں ملٹی چوک کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قصاب چھریاں لے کر اہلکاروں پر چڑھ دوڑے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے کی ٹیم علاقے سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے پہنچی تھی، اور ڈسٹرکٹ پولیس معاونت کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق اس دوران قابضین نے اہلکاروں پر حملہ کیا، مبینہ طور پر قصاب نے چھریوں سے حملہ کیا، جس سے چار اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

enchroachment

Nazimabad