Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حلیم عادل شیخ کو جیل کراچی سے رہا کردیا گیا

حلیم عادل شیخ مجموعی طور پر 171 دن جیل میں رہے
شائع 15 فروری 2024 05:15pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو ریلیز آرڈر جاری ہونے کے بعد سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔

حلیم عادل شیخ مجموعی طور پر 171 دن جیل میں رہے۔ ان کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان سینٹرل جیل کے باہر موجود تھے۔

ترجمان پی ٹی آئی سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ حلیم عادل شیخ پر مجموعی طور پر 40 مقدمات تھے، ان کو تمام مقدمات پر ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما پر زمینوں پر قبضے، 9 مئی ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے الزامات ہیں۔

Haleem Adil Sheikh