Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کا محمد حفیظ کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان

پی سی بی کی جانب سے محمد حفیظ کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا
شائع 15 فروری 2024 04:12pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے محمد حفیظ کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ نے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

محمد حفیظ ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے تاہم ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی تھی۔

سابق کپتان محمد حفیظ کو دورۂ نیوزی لینڈ تک کے لیے کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔

Muhammad Hafeez

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)