Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے عبدالقدوس بزنجو کی درخواست پر پی بی 23 کا نوٹفکیشن روک دیا

عبدالقدوس بزنجو کی کاؤنٹر فائلز کی بائیو میٹرک تصدیق کی استدعا
شائع 14 فروری 2024 06:07pm

سابق وزیراعلیٰ بلوچستام عبدالقدوس بزنجو نے بی 23 پر امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے درخواست میں کاؤنٹر فائلز کی بائیو میٹرک تصدیق کی استدعا کی اور مؤقف اپنایا کہ خیر جان فارم 45 کے مطابق انتخابات میں ہار چکے ہیں لیکن فارم 47 کے مطابق انہیں کامیاب قرار دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ کئی جگہوں پر الیکشن میٹریل بھی چھینا گیا، بعض جگہوں پر پولنگ افسران اور ایجنٹس کی غیر موجودگی میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹ گنے گئے۔

بابر حسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ نے عبدالقدوس بزنجو کی درخواست پر سماعت کی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پی بی 23 پر کامیاب امیدوار کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔

abdul quddus bizenjo

Election Commission of Pakistan (ECP)

Balochistan Election Results

PB 23