Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور: 15 سالہ بچے نے پل سے نہر میں چھلانگ لگا دی

بچے کا اسکول بیگ روہڑی کینال پر موجود ہے
شائع 14 فروری 2024 05:56pm

خیرپور میں روہڑی کینال پل سے 15 سالہ بچے نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق چھلانگ لگانے والے بچے کی شناخت ذاکر حسین کے نام سے ہوئی، جسے نہر سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بچے نےاسکول واپسی پر پل سے چھلانگ لگائی، بچے کا اسکول بیگ بھی روہڑی کینال پر موجود ہے۔

Khairpur

Suicide Attempt

Rohri Canal Bridge