Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
05 Rajab 1446  

کراچی: 60 سالہ شخص نے مسجد میں خودکشی کرلی

بزرگ نے مسجد میں خود کو گولی ماری
شائع 14 فروری 2024 04:53pm

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع مسجد میں 60 سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق خودکشی کا واقعہ گلستان جوہر کے بلاک 11 کی مسجد میں پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والا شخص اختر مسجد میں ہی رہتا تھا۔ اس نے بیسمنٹ میں خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔

پولیس کا کہنا کہ انہوں نے لاش کے قریب سے 9 ایم ایم پستول اور گولی کا خول قبضے میں لیا ہے۔

Karachi Suicide

Gulistan e Johar Suicide

Akhtar Masjid

Suicide in Mosque