Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلدیہ ٹاؤن میں چھاپہ، ڈاکٹر گٹکا فرخت کرتے پکڑے گئے

میڈیکل اسٹور کے ملازم اور نرس کو بھی گرفتار کرلیا گیا
شائع 13 فروری 2024 06:41pm

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کر گٹکا فروخت کرنے والے ڈاکٹر اور طبی عملے کو گرفتار کرلیا

بلدیہ ٹاؤن پولیس نے رشید آباد میں نجی اسپتال پر چھاپہ مار کر میڈیکل اسٹور پر گٹکا فروخت کرنے والا ڈاکٹر گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق میڈیکل اسٹور کے ملازم اور نرس کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 50 کلو سے زائد گٹکا اور ماوا برآمد کیا گیا۔

چھاپہ مار ٹیم نے گٹکا بنانے کا مٹیریل بھی برآمد کرلیا۔

Gutka

Baldia Town

Doctor Arrest