Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر انواراللہ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ صمصام بخاری کیخلاف درج

مزید 11 ملزمان بھی مقدمے میں نامزد
شائع 13 فروری 2024 06:28pm

اوکاڑہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر انواراللہ پر قاتلانہ حملے میں سابق وزیرمملکت صمصام بخاری سمیت گیارہ نامزد ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ پروفیسر ڈاکٹر انواراللہ کی بیوی کی مدعیت میں کیا گیا۔

گزشتہ روز کار سوار ملزمان نے یونیورسٹی کے مین گیٹ پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پروفیسر ڈاکٹر انواراللہ طیبی زخمی ہوئے۔

ڈاکٹر انوار اللہ طیبی پر حملے کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

FIR

Samsam Bukhari