Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 9 کی ٹرافی منظر عام پر آ گئی

چئیر مین پی سی بی کی جانب سے تمام ٹیمز کے کپتان کا شکریہ بھی ادا کیا
اپ ڈیٹ 13 فروری 2024 04:14pm

پاکستان سُپر لیگ 9 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی لاہور میں منعقد کی گئی جس میں تمام ٹیموں کے کپتان شریک ہوئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین محسن نقوی کی موجودگی میں ہونے والی تقریب رونمائی لاہور کے ریس کورس پارک میں منعقد ہوئی۔

سلور رنگ کی اس ٹرافی کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس پر ستارہ بنا ہوا ہے، جبکہ چمکیلی ٹرافی ڈیزائن کے حوالے سے بھی کافی دلچسپ ہے۔

اس موقع پر چئیر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پی ایس ایل آج نویں ایڈیشن میں داخل ہو گیا ہے، مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ پی ایس ایل کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے تمام ٹیمز کے سربراہان کا بھی شکریہ ادا کیا جو کہ اس موقع پر موجود تھے۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

HBL PSL 9

psl 9 trophy