Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

بھارتی شہر پر مچھروں کی فوج نے حملہ کر دیا

مقامی انتظامیہ کی ممکنہ غلطی کے باعث شہریوں کو مشکل کا سامنا
شائع 13 فروری 2024 02:57pm

بھارتی شہر پر مچھروں کی بڑی تعداد کے حملے نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔

گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی شہر پونے پر مچھروں کے حملے کی خبر نے سب کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔ جبکہ ایسی کئی ویڈیوز بھی وائرل ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مچھروں کا ہجوم آسمان میں گھوم رہا ہے جو کہ بگولے کی طرح معلوم ہو رہا ہے۔

بھارتی شہر کی اس ویڈیو نے جہاں حیران کیا وہیں ماہرین کی جانب سے رائے سامنے آ گئی ہے۔

زولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ہیمانت گھاٹی کہتے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں مچھر اس لیے نکلے کیونکہ انسانی فضلے اور فیکٹریوں کے فضلے کو ٹھکانے نہ لگایا ہوگا۔

دوسری جانب انہوں نے انکشاف کیا کہ آسمان پر جتھوں کی صورت میں نظر آنے والے یہ مچھر نہیں ہیں بلکہ ایک قسم کا Larvae ہے۔ یہ کیڑے لال اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ ان کے خون میں Haemoglobin موجود ہوتا ہے۔

یہ کیڑے پانی میں موجود ہوتے ہیں، تاہم ملا مٹھا دریا میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔

india

MOSQUITOS