Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

افغان حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی شادی بیاہ میں موجودگی پر سزا دینے کا اعلان کردیا

گورنر ارزگان اس سے قبل بھی توجہ طلب حکم نامے کی بدولت توجہ حاصل کر چکے ہیں
اپ ڈیٹ 13 فروری 2024 04:19pm

افغان صوبے اُرزگان نے صوبے میں شادی بیاہ کی تقریبات میں اہم پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد جہاں ملک میں کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں وہیں اب معاشرتی طور پر پابندیاں اور احکامات سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

ایک ایسا ہی حکم افغان صوبے ارزگان کے گورنر مولوی محمد علی جان کی جانب سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ بیت المال کی گاڑی، رینجر، ہیلکس جیپ یا پھر V8 کو کسی شادی بیاہ کی تقریبات میں دیکھیں تو امارات اسلامی افغانستان کے ہر اہلکار کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ڈرائیور کو گرفتار کر لے۔

گورنر کی جانب سے یہ کہنا تھا کہ نہ صرف ڈرائیور کی گرفتاری کی جائے گی، بلکہ استعمال شدہ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا جائے گا۔

خطاب کے دوران گورنر کا انداز اس بات کی طرف اشارہ کر رہا تھا کہ وہ اس قسم کے عمل کو برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی گورنر اپنے ایک اور احکام کی بدولت وائرل ہو گئے تھے جس میں انہوں نے حکم دیا تھا کہ صوبے میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس حوالے سے گورنر ارزگان کا کہنا تھا کہ مقامی کرنسی کی فروغ میں خلل کا باعث بننے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا، جبکہ انہیں سزائیں بھی دی جائیں گے۔

گورنر یہاں رُکے نہیں بلکہ ملوث افراد کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا عندیہ دے دیا تھا۔

afghanistan

afghan taliban