Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرے بچے کی متوقع پیدائش: ماہرہ خان نے وائرل خبروں کی حقیقت بتادی

بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ جنگل کی آگ کی طرح پھیلا
شائع 13 فروری 2024 10:17am
Source: BBC
Source: BBC

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی میڈیا پر اپنے بچے کی متوقع پیدائش کی خبروں سے متعلق ردعمل دے دیا۔

شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم رئیس میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی جانب سے پوسٹ کیا گیا تھا کہ ، ’مجھے انتہائی قریبی ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ ماہرہ خان نے نیٹ فلکس کے پراجیکٹ اور ایک فلم کرنے سے معذرت کرلی ہے کیونکہ اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔‘

صارف کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ دوسرے بچے کی پیدائش اگست یا ستمبر میں متوقع ہے۔

تاہم اب اداکارہ ماہرہ خان کا بھی باقاعدہ بیان سامنے آ گیا ہے۔ ایکسپریس ٹریبون سے بات چیت کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس خبر میں صداقت نہیں ہے کہ میں حاملہ ہوں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نیٹ فلکس سیریز کو نہیں چھوڑا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب بھارتی میڈیا کی خبر کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی خبر تیزی سے وائرل ہو ئی۔

social media

mahira khan

Pakistani Actress

Indian Media