Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

بیوی، چار بچوں کو قتل کرکے شوہر کی 15 پر کال، پھر خودکشی کرلی

چکوال کے علاقے مزدلفہ ٹاؤن میں لرزہ خیز واقعہ، شفقت آن لائن کاروبار کرتا تھا
اپ ڈیٹ 13 فروری 2024 01:14pm

وارننگ: اس خبر کی تفصیلات بعض قارئین کے لیے تکلیف دہ ہوسکتی ہیں۔

چکوال کے علاقے مزدلفہ ٹاؤن سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے پولیس کو ون فائیو پر اطلاع دی اور پھر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق چکوال کے علاقے مزدلفہ ٹاؤن میں 6 افراد کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں شفقت نامی شخص نے بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد شفقت سلیم ولد محمد سلیم نے ون فائیو پر کال کی کہ اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کردیا ہے، قتل ہونے والوں میں شفقت سلیم کی بیوی عمر 50/55 سال، اس کی 2 بیٹیاں جن کی عمریں 14 اور 16 سال، 2 بیٹے جن کی عمریں 7 سال اور 13 سال ہیں۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، شفقت سلیم نے اپنی فیملی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اہل خانہ کو قتل کر کے خودکشی کی۔

مزید پڑھیں

کراچی: ڈرم سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، ’مقتولہ کی ایک شخص سے دوستی تھی‘

بیوی، بیٹے اور بہو نے والد کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیے

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم آن لائن کاروبار کرتا تھا جس میں نقصان کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Dead Bodies Found

chakwal