کراچی کے ضلع جنوبی میں دہشت گردی کا خطرہ، حساس اداروں کا ریڈ الرٹ جاری
عوام کو حساس مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت
کراچی کے ضلع جنوبی میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث حساس اداروں نے ریڈ الرٹ جاری کردیا، حکام نے پولیس اور رینجرز کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پولیس، رینجرز اور فوج کی جانب سے الیکشن کے پرامن انعقاد پر دہشت گرد جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں، مبینہ دہشت گرد وال چاکنگ اور سوشل میڈیا پر بھی فوج اور فوجی قیادت کے خلاف سرگرم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے دہشت گرد سندھ اسمبلی کی بلڈنگ، سندھ ہائی کورٹ، سندھ سیکریٹریٹ اور کراچی پریس کلب کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
اداروں کی جانب سے عوام کو حساس مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
karachi
Karachi Police
Karachi Terrorism Alert
مقبول ترین
Comments are closed on this story.