Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟ بھارتی میڈیا پر بریکنگ چل گئی

ماہرہ خان گزشتہ سال کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئی تھیں
شائع 12 فروری 2024 02:36pm

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ٹائمز آف انڈیا سمیت دیگر بھارتی میڈیا کی ویب سائٹ پر جاری اس خبر میں مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش اگست یا ستمبر 2024 میں متوقع ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ سال 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئی تھیں۔

تاہم بھارتی میڈیا نے واضح کیا ہے کہ ماہرہ خان کے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کا دعویٰ ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کیا گیا ۔

صارف کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انتہائی خفیہ ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ اداکارہ نے نیٹ فلکس کے پراجیکٹ سمیت ایک بڑی فلم کے پراجیکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے، کیونکہ اُن کے ہاں اگست یا ستمبر میں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

صارف نے مزید کہا کہ، ’ٌاس حوالے سے باقاعدہ اناؤنسمنٹ اداکارہ کی مرضی سے ہوگی، مگر ماہرہ خان ایک بڑی سیلیبرٹی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ اعلان کردیں گی۔

واضح رہے اداکارہ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔

اداکارہ کی پہلی شادی علی عسکری سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا اذلان ہے جو کہ 2009 میں پیدا ہوا، تاہم 2015 میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔

mahira khan

Indian Media

Newborn Baby