سیاہ رنگ پسند کرنے والے اس کی منفی خصوصیات بھی جان لیں
سیاہ رنگ اکثریت کا پسندیدہ ہوتا ہے اور اسے پہننے والے افراد طاقتور، خوبصورت اور پُر تعیش نظر آتے ہیں، لیکن اس رنگ کو بیحد پسند کرنے والے یہ بھی جان لیں کہ یہ رنگ اپنے اندر مثبت کے علاوہ منفی خصوصیات بھی سموئے ہوئے ہے۔
اکثر کپڑوں کے لیے رنگوں کا اتنخاب کرنا مشکل ہو جاتا ہے، تاہم سیاہ رنگ کو پسند کرنے والے افراد اس حوالے سے خوش قسمت ہیں کہ انہیں اتنا تردد نہیں کرنا پڑتا۔
امریکا کی ایک سائیکالوجی ویب سائٹ کی جانب سے شائع کیے گئے آرٹیکل میں بتایا گیا کہ سیاہ رنگ عام طور پر موت، شر کی ترجمانی کرتا ہے، تاہم کئی لحاظ سے طاقتور، خوبصورت اور پُر تعیش بھی معلوم ہوتا ہے۔
دوسری جانب سیاہ رنگ مثبت خصوصیات جسے کہ راحت سے بھی منسلک کیا جاتا ہے کا حامل ہے، جبکہ اس سے جسمانی اثرات بھی جڑے ہیں۔
ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ سیاہ رنگ انرجی کم کرتا، موڈ کو ڈپریس کرتا اور جارحانہ انداز کو بڑھاتا ہے۔
دوسری جانب colorpsychology ویب سائٹ کی جانب سے پبلش کیے گئے آرٹیکل میں بتایا گیا کہ سیاہ رنگ پہننے والے افراد ڈپرسیڈ ہوتے ہیں، ویب سائٹ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ سیاہ رنگ آپ کی زندگی کی مثبت پہلوؤں کو چھین کر آپ کو مایوسی اور افسردگی میں مبتلا کر دیتا ہے۔
سیاہ رنگ کے مثبت پہلوؤں سے متعلق بتایا کہ سیاہ رنگ پہننے والے افراد محتاط، پُر سکون ہوتے ہیں، جبکہ ایسے افراد بلند حوصلے، نفیس، پراسرار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔
Comments are closed on this story.