Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ادھار کے جوتوں سے ریس جیتنے والا عالمی ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ چل بسا

کیلون کپٹم مغربی کینیا کی ایک سڑک پر ٹریفک حادثے میں چل بسے
شائع 12 فروری 2024 12:26pm

غربت کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے ایتھیلیٹ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

میراتھن دوڑ میں حصہ لینے والے 24 سالہ کیلون کپٹم نے اُس وقت سب کو افسردہ کر دیا جب ان کے انتقال کی خبر میڈیا پر آئی۔

ایتھیلیٹ نے میراتھن دوڑ میں گنیر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا، کینیا سے تعلق رکھنے والے کیلون نے گزشتہ برس شکاگو میں میراتھن میں مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

اس مقابلے میں انہوں نے 21 اعشاریہ 1 میل کا فاصلہ 2 گھنٹے 35 سیکنڈز میں طے کیا تھا، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کیلون نے اپنے ہی ملک کینیا سے تعلق رکھنے والے ریکارڈ ہولڈر ایلیوڈ کیپچوگے کا ریکارڈ توڑ کر پہلے نمبر پر آ گئے تھے۔

گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے میں کیلون دوران سفر ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے، جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں ایتھیلیٹ کے ساتھ ایک خاتون اور کوچ گروائس ہاکیزیمانا بھی موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوچ بھی ہلاک ہو گئے جبکہ خاتون زخمی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کیلون کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا، اپنے خواب کو پورا کرنے والے کیلون پر ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ ادھار پرجوتے لے کر میراتھن ریس میں شامل ہوئے تھے۔

sports

GUINNESE BOOK OF WORLD RECORDS