Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے سامنے معافی مانگ لی

الیکشن کمیشن میں ہونے والی سماعت میں فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار پر ٹھپے لگانے کا الزام عائد کیا
شائع 12 فروری 2024 11:47am

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر سماعت کے دوران معافی مانگ لی۔

سابق وزیر اطلاعات کے خلاف کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، جسے دو رکنی ممبر کمیشن نے سُنا۔

ممبر کے پی اکرم اللہ کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں فردوس عاشق اعوان کی جانب سے بتایا گیا کہ جب میں ووٹ کاسٹ کرنے گئی تو اہلکار ٹھپے لگا رہا تھا، پریذائیڈنگ افسر سے شکایت کی، لیکن اس کی نہیں سنی گئی۔

جس پر ممبر پنجاب نے استفسار کیا کہ اگر کوئی بات نہیں سُن رہا تھا تو آپ تھپڑ ماریں گی؟

اس پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نہیں! میں نے تھپڑ نہیں مارا۔ خاتون سیاستدان کے انکار پر ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ میڈم کی ویڈیو چلا دیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آپ ساتھ میں میری دی ہوئی ویڈیو بھی چلا دیں، اس پر ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اگر آپ کی کوئی شکایت تھی، تو آپ درج کرائیں۔

جبکہ سماعت کے دوران فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی، دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر پُر امن پولنگ ہوئی، تاہم متعلقہ پولنگ اسٹیشن میں صورتحال مختلف تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کو 15 فروری تک تحریری جواب کرانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے 8 فروری کو این اے 70 سیالکوٹ کے پولنگ اسٹیشن گورمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار کو فردوس عاشق اعوان نے تھپڑ مارا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

Viral Video

social media

Election Commission of Pakistan (ECP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)