Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نے اپنے سُسر کے الزامات پر ردعمل دے دیا

رویندرا جڈیجا نے اہلیہ کی خاطر اپنے والد کو دھمکی دے دی تھی
شائع 12 فروری 2024 11:17am

بھارتی کھلاڑی رویندرا جڈیجا کے والد کے ساتھ تعلقات کشیدہ، اہلیہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بالر رویندرا جڈیجا اور ان کے والد کے درمیان جاری لفظوں کی جنگ نے جہاں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے، وہیں والد کے بیانات صارفین کو حیران بھی کر رہے ہیں۔

حال ہی میں جڈیجا کے والد کی جانب سے بیٹے اور بہو پر الزامات عائد کیے گئے تھے، جس کے جواب میں کھلاڑی نے والد کو دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے میری اہلیہ کا تاثر بگاڑا، بہتر ہے کہ اس سے باز رہیں، میرے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے۔

جبکہ والد انیرد سنہا کا کہنا تھا کہ بہو کے آنے کے بعد سے بیٹے کا رویہ تبدیل ہو گیا ہے، پتہ نہیں بہو نے کیا جادو کیا ہے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی شہر میں ہونے کے باوجود وہ اپنے بیٹے سے ملاقات نہیں کر پاتے ہیں۔

تاہم اب جڈیجا کی اہلیہ ریوابا کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے، ایک تقریب کے موقع پر جب میڈیا نمائندوں نے ان سے گھریلو مسائل اور سُسر سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم آج یہاں کس لیے آئے ہیں؟ اگر آپ اس حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں، تو آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Wedding

Wife

Indian Cricketer