Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان سلطانز کا غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر ہو گیا

ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آ پائیں گے
شائع 12 فروری 2024 09:58am

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے اونر نے پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن میں غیر ملکی کھلاڑی سے متعلق بڑی خبر دے دی۔

ایکس اکاؤنٹ پر کیے گئے پوسٹ میں علی خان ترین کا کہنا تھا کہ افسوسناک خبر شئیر کروں گا، کہ ہماری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی کو این او سی نہیں مل سکا ہے۔

علی خان ترین کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے وہ پی ایس ایل سے باہر ہو گیا ہے۔

علی خان ترین کی جانب سے یہ خبر اُس وقت بریک کی گئی جب ایک صارف نے بتایا کہ گزشتہ روز اتوار کو ملتان سلطانز کے اونر علی خان ترین ملتان سلطانز کی پروگرام میں شرکت سے متعلق بتایا۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے لاہور میں شروع ہونے جا رہا ہے، جہاں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز ایونٹ میں مدمقابل ہوں گی۔

Multan

Pakistan Super League

HBL PSL 9

psl 9 trophy