Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چارجنگ پر لگانے کے باوجود اکثر موبائل فون چارج کیوں نہیں ہوتا

یہ وجوہات ایسی ہیں جو آپ کو بھی حیران کر دیں گی
اپ ڈیٹ 12 فروری 2024 04:01pm

ڈیجیٹل دور میں موبائل فون جتنا اہمیت رکھتا ہے، اتنی ہی پریشانی صارفین کو یہ بھی ہوتی ہے کہ اس کی چارجنگ جلد از جلد ہو جائے۔

موبائل فون چارج نہ ہونے کی چند وجوہات ایسی ہیں، جو کہ شاید آپ کو بھی حیران کر دیں گی۔

اکثر چارجنگ کرتے وقت موبائل فون کا چارجر مُڑ جاتا ہے، جس کے باعث چارجنگ متاثر ہوجاتی ہے۔ زیادہ وقت تک جب چارجر مُڑا ہو، تو اس کے خراب ہونے یا پھر چارجر کو نقصان پہنچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ چارجنگ کرتے وقت موبائل کو ایسی جگہ رکھا جاتا ہے، جہاں چارجنگ کے وقت چارجر متاثر نہ ہو۔

ایک اور وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے، کہ چارجر تو ٹھیک ہو، مگر چارجنگ پورٹ میں کچرا موجود ہو۔ جب چارجنگ پورٹ میں کچرا موجود ہوتا ہے، تو موبائل پورٹ چارجنگ نہیں کر پاتا ہے۔

پورٹ میں موجود کچرا صاف کرنے کے لیے نوکیلی پن کو استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم اسے بھی احتیاط سے استعمال کیا جانا چاہیے، کیونکہ زرا سی بے احتیاطی پورٹ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

چارجنگ میں خلل کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے، کہ آریجنل چارجر کے بجائے دیگر چارجرز کا استعمال، جو کہ چارجنگ متاثر کر سکتا ہے۔

اسی طرح اکثر صارفین چارجنگ نہ ہونے پر چارجر اور پورٹ کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، جس کے باعث چارجر یا پورٹ کے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

Android

iPhone

موبائل فونز

charging