Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوئر دیر میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی

دھماکا بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا، ریسکیو
شائع 11 فروری 2024 05:38pm

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا لوئر دیر کے علاقے شگو کس میں ہوا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 7 سے 8 سال کے درمیان ہیں، جو مچھلی پکڑ رہے تھے، مچھلی پکڑنے کیلئے پانی میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

Lower Dir Blast