Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، صدر عارف علوی نے بیان جاری کر دیا

دنیا کو پاکستان کا یہ خوبصورت چہرہ دکھانا چاہیے
اپ ڈیٹ 11 فروری 2024 07:58pm

عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے اور اسے تسلیم کرنا چاہیے، صدر عارف علوی نے پُر امن الیکشن کے انعقاد پر قوم کو مبارکباد دے دی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، خاص طور پر خواتین کو جو شدید مشکلات کے باوجود بڑی تعداد میں باہر نکلیں اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ووٹ دیا۔

ووٹنگ کے عمل سے متعلق صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ نوجوان بھی بلخصوص داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ووٹنگ کے عمل میں پرامن طریقے سے حصہ لے کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انکا جمہوریت پر یقین، ولولہ اور تعمیر ملت کا عظم انشاللہ تاریخ رقم کرے گا۔ شدید مالی بحران سے نکلنے، مشکل فیصلے کرنے اور ماضی کی تلخیوں کو دور کرنے کے لیے ایک حقیقی مینڈیٹ ضروری تھا جو نضر آرہا ہے۔

صدر پاکستان نے مزید کہا کہ ہمیں اس پُرجوش جذبے کا جشن منانا چاہیے اور دنیا کو پاکستان کا یہ خوبصورت چہرہ دکھانا چاہیے۔ ہمارے شاندار مستقبل میں میرا اعتماد مضبوط ہوا ہے کیونکہ لوگوں نے کُھل کر بڑی تعداد میں اپنی مرضی کا اظہارکیا ہے۔

جبکہ ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کلہ میرے شہریوں کے اس عظیم مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیئے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیئے۔ سیاست دانوں، ان کی جماعتوں اور ہمارے اداروں کو اللہُ کی طرف سے بھیجے ہوئے اس موقع کو قبول کر کے اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ بے شک اللہ پاکستان پر بہت مہربان ہے۔ آؤ میرے لوگو، اٹھو اورمتحد ہو جاؤ، سب کچھ جوڑ کر تعمیر نو کا کام شروع کرو۔ دنیا آپ کی منتظر ہے۔

President Arif Alvi

Pakistan Politics