Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی رہنما کو فیس بُک لائیو کے دوران قتل کر دیا گیا

شیو سینا کے سابق رہنما کو قتل کرنے والا شخص سیاست میں آنا چاہتا تھا
اپ ڈیٹ 11 فروری 2024 11:35am

بھارت میں سیاسی جماعت شیو سینا کے رہنما ونود گھوسالکر کو فیس بُک لائیو کے دوران قتل کر کے قاتل نے خودکشی کر لی۔

بھارت میں حیرت انگیز واقعات نہ ہوں، ایسا کیسے ممکن ہے، ایسا ہی کچھ بھارتی سیاستدان کے ساتھ ہوا ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

بھارتی شہر ممبئی میں شیو سینا کے سابق رہنما ابھیشیک گھوسلکار کو ایک شخص نے دوران فیس بُک لائیو قتل کر دیا، جبکہ موقع پر موجود شخص جس نے ابھیشیک کو قتل کیا، بعدازاں اُس نے بھی اپنے آپ کو گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق قتل کرنے والا شخص ممبئی کے علاقے بوریولی ویسٹ کا رہائشی ہے، جبکہ اس کی شناخت موریس نورونہا عرف موریس بھائی کے نام سے ہوئی۔

مزید تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ موریس خود کو سماجی کارکن کے طور پر ظاہر کرتا تھا، جبکہ موریس کو انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش تھی۔

موریس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مختلف سیاسی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر بھی اپلوڈ کی تھیں، دوسری جانب ابھیشیک اور موریس کے درمیان مقامی سیاست پر غلبہ حاصل کرنے پر بھی جھگڑا رہتا تھا۔

india

Indian Politics