Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’باز رہیں‘ ، بھارتی بالر نے اہلیہ کی خاطر والد کو دھمکی دے ڈالی

'کاش میں اپنے بیٹے کی شادی اس لڑکی سے نہ کراتا'
شائع 10 فروری 2024 03:38pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کو والد کی تنقید برداشت نہیں ہوئی، اہلیہ کے لیے کھلاڑی نے والد کو دھمکی دے دی۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کھلاڑی رویندرا جڈیجا کی جانب سے پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں وہ والد کے بیان پر تنقید کر رہے تھے اور اہلیہ کے خلاف بولنے پر اپنے ہی والد کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔

اس سے قبل بھارتی آل راؤنڈر جڈیجا کے والد انیرد سنہا کی جانب سے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ جڈیجا کی بیوی رایوابا جب سے آئی ہے، میرے بیٹے کا رویہ تبدیل ہو گیا ہے، بہو کے آنے کے بعد سے میں اب الگ رہتا ہوں۔

کھلاڑی کے والد کا کہنا تھا ایک ہی شہر میں رہنے کے باوجود وہ اپنے بیٹے سے ملاقات نہیں کرتے ہیں۔ جو تھوڑی بہت بات چیت تھی اب وہ بھی بند ہو گئی ہے، بہو نے بیٹے پر کیا جادو کیا ہے؟َ مجھے اس کا علم نہیں۔

ساتھ ہی والد اس بات پر بھی پچھتانے لگے اور کہنے لگے کہ کاش میں جڈیجا کی شادی اس لڑکی سے نہ کراتا، ہماری فیملی کے 50 افراد غلط نہیں ہو سکتے۔

دوسری جانب جڈیجا نے بھی والد کو آڑے ہاتھوں لیا اور جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے انٹرویو میں بے بنیاد باتیں کی ہیں۔

ساتھ ہی کھلاڑی نے والد کو دھمکی دی اور کہا کہ انہوں نے میری اہلیہ کا تاثر بگاڑا، بہتر ہے کہ اس سے باز رہیں، میرے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے۔

بھارت کے شہر جام نگر کے 4 منزلہ عالیشان بنگلے میں جڈیجا رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں دوسری جانب جڈیجا کے والد جو کہ ایک ہی شہر میں مگر ایک چھوٹے سے قدیم فلیٹ میں گزر بسر کرر ہے ہیں۔

کھلاڑی کے والد کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے خرچے بیوی کی پینشن سے پورے کر رہا ہوں۔

cricket

Indian Cricketer