Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

زخمی ہونے سے قبل محسن داوڑ نے آخری پوسٹ میں کیا کہا تھا؟

احتجاج کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا
شائع 10 فروری 2024 01:41pm

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی رہنما محسن داوڑ میران شاہ میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی، حملے سے کچھ لمحے پہلے کا پوسٹ وائرل۔

خیبر پختونخواہ کے علاقے میران شاہ میں محسن داوڑ الیکشن نتائج کے جلد اعلان کے سلسلے میں احتجاج کر رہے تھے کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

واقعے سے قبل اپنے پوسٹ میں محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ این اے 40 کے کچھ پولنگ اسٹیشنز کا عملہ اب نظر نہیں آ رہا ہے، خدا جانے، کن نتائج کے ساتھ یہ باہر آئیں گے۔

ساتھ ہی صوبائی اسمبلی کے حلقے کے نتائج سے متعلق محسن کا کہنا تھا کہ پی کے 104 میں دھاندلی کامیابی سے مکمل کر لی گئی تھی، اقبال وزیر جو کہ تمام امیدواروں سے پیچھے تھا، اب 24 ہزار ووٹوں کے ساتھ جیت گیا ہے۔

سرکاری نتائج کے مطابق این اے 40 شمالی وزیرستان سے جے یو آئی ایف کے مصباح الدین 42 ہزار ووٹ لے کر آگے، جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار اورنگزیب خان، جنہوں نے 33 ہزار ووٹ لیے اور محسن داوڑ 32 ہزار لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

KPK Election Results