Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

موت سے پہلے جانور گول دائرے میں کیوں گھومتے ہیں؟ دلچسپ سائنسی انکشاف

موت کا چکر، جس میں جانور اپنی موت کو خود دعوت دیتے ہیں
شائع 10 فروری 2024 09:34am

غیر معمولی طور پر گول چکر لگاتے مینڈھوں سے متعلق سائنس کا دلچسپ انکشاف، جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جانوروں کے اس عجیب و غریب عمل نے جہاں صارفین کی توجہ حاصل کی وہیں سوچنے پر بھی مجبور کر رہی ہے کہ جانور ایسا کیوں کر رہے ہیں؟

ایک ایسی ہی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں رات کے اندھیرے میں مینڈھے گول دائرے میں چکر لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے ان جانوروں کو ان کا مالک گول چکر لگانے پر مجبور نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی یہ خطرہ بھانپ کر اس طرح کر رہے ہیں۔

چین کے ایک فارم کی اس ویڈیو نے جہاں سب کو حیران کیا، وہیں چینی میڈیا کے مطابق نومبر 2022 کے مہینے میں یہ واقعہ پیش آیا تھا، جب مسلسل 12 دن تک یہ مینڈھے اسی طرح گول چکر لگاتے رہے۔

فارم کے مالک مس میاؤ کا کہنا تھا کہ شروعات میں چند مینڈھے اس عمل کو دہرا رہے تھے، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے بڑی تعداد میں مینڈھے شامل ہوتے گئے۔

دوسری جانب ماہرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ خاص عمل دراصل ایک بیماری کے باعث ہوتا ہے، جس میں جانور اس بیماری کی انتہا پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

Listeriosis نامی بیماری میں جانور غیر معمولی حرکت کرتا پایا جاتا ہے، یہ بیماری مٹی، خوراک یا پھر فضلے سے بھی لگ سکتی ہے، جبکہ اس بیماری کی شروعاتی علامات میں جانور کھانا پینا کم کر دیتا ہے، سستی بھی غالب آجاتی ہے اور ڈپریشن میں بھی مبتلا ہو جاتا ہے۔

ایک اور میڈیکل کنڈیشن Mass Hysteria کی وجہ سے بھی جانوروں میں یہ صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، جس میں جانور anxiety کا شکار ہو جاتا ہے، جبکہ اسے بیماری کی علامت کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

اس بیماری سے جانور کا بچ پانا مشکل ہوتا ہے، 2 دن میں ہی جانور موت سے ہمکنار ہو جاتا ہے، تاہم انتہائی نگہداشت جانور کو اس بیماری سے بچا بھی سکتی ہے۔

animal

Science and breakup