Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کے بعد ثناء جاوید نے نئی تصویر اپلوڈ کر دی، صارفین کی تنقید

سمندر کنارے کی اس تصویر نے صارفین نوجہ حاصل کر لی
اپ ڈیٹ 10 فروری 2024 08:41am

کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کرنے والی اداکارہ ثناء جاوید نے سوشل میڈیا پر ساحل سمندر کی تصویر اپ لوڈ کی ہے، سوشل میڈیا صارفین کے جذبات ایک بار پھر بھڑک اٹھے۔

کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد بیشتر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائی جانےوالی اداکارہ کی پوسٹ ایک بار پھرسب کی توجہ سمیٹ رہی ہے۔

انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی اسٹوری میں ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ کسی ساحلی علاقے کی معلوم ہو رہی ہے۔

یوں معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے ثناء جاوید ہنی مون کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، لیکن اس حوالے سے کچھ بھی واضح نہیں ہے کیونکہ اداکارہ کی جانب سے کوئی کیپشن نہیں دیا گیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا، سارہ سعید تبصرہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ بکواس، جبکہ آگے ہنسنے والا ایموجی بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

جبکہ ایک اور صارف صباء کا کہنا تھا کہ آپ دونوں کو شرم آنی چاہیے۔

فرح فرحت کا لکھنا تھا کہ اس تصویر میں شعیب اور ثناء کہاں ہیں؟َ ساتھ ہی ہنسنے والا ایموجی بھی شئیر کر دیا۔

ماریہ نقوی لکھتی ہیں کہ دوسری شادی کرنے میں کوئی شرم نہیں، تاہم اس قسم کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔

جبکہ صباحت حسن نامی صاررف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا ثانیہ، ساتھ ہی ہنسنے والا ایموجی شئیر کیا۔

واضح رہے ثناء جاوید کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے پہلے وہ اداکارہ گلوکار عمیر جسوال کی شریک حیات تھیں، جبکہ شعیب ملک کی یہ تیسری شادی ہے، جو کہ اس سے پہلے ثانیہ مرزا کے شوہر تھے۔

sana javed

showbiz celebrities

Shoaib Malik Sana Javed Marriage