Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عائشہ عمر کو پولیس نے گرفتار کیوں کیا؟

مجھے پولیس نے گرفتار کیا تھا، میں انارکلی کے قریب موجود تھی۔
شائع 09 فروری 2024 10:54am

عائشہ عمر نے اپنی گرفتاری اور پولیس تفتیش سے متعلق واقعہ سنا دیا۔

اداکارعلی بٹ کے پروگرام میں عائشہ عمر بطور مہمان مدعو تھی، طنز و مزاح کے اس پروگرام میں جہاں دلچسپ گفتگو کی جاتی ہے وہیں مشہور شخصیات اپنی زندگی کے وہ واقعات بھی سناتے ہیں، جو کہ بہت کم لوگ جاتنے ہیں۔

عاشہ عمر سے بھی علی بٹ نے کچھ ایسا ہی سوال کیا، جس پر عائشہ کا کہنا تھا کہ جب میں این سی اے میں سٹ کام ڈارا ری رم رم کرتی تھی تو ان دنوں ایک لڑکے کے کردار کو نبھا رہی تھی۔

یہ شوٹنگ انارکلی کے قریب ہو رہی تھی، کہ اسی دوران پولیس وہاں پہنچ گئی، جو کہ ایک مطلوبہ نوجوان کی تلاش میں وہاں آئی تھی۔ اسی دوران پولیس مجھے ہی وہ مطلوبہ نوجوان سمجھ بیٹھی اور مجھے اٹھا کر لے گئی۔

یہ سنتے ہی میزبان سمیت دیگر حاضری محفل بھی حیران رہ گئے، ساتھ ہی عائشہ کا کہنا تھا کہ جب بعدازاں انہیں انکشاف ہوا کہ میں ایک لڑکی ہوں تو اس کے بعد مجھے پولیس نے چھوڑا۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ میں اُس وقت کردار میں کپڑوں میں ملبوس تھی، ساتھ ہی میک اپ بھی کیا ہوا تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ میرے ساتھ ایک دوست بھی موجود تھی۔

لیکن ساتھ ہی عائشہ نے اس بات کا بھی اعتراف کر دیا ہے کہ واقعہ جھوٹ ہے، دراصل یہ علی بٹ کے پروگرام کا ایک سیگمنٹ تھا،جس میں انہیں کوئی واقعہ سنانا تھا۔

social media

Pakistani Actor

Ayesha Omer