بلاول بھٹو نے موبائل فون سروس کی بندش پر قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا موبائل فون سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات کے موقع پر ملک بھرمیں موبائل فون سروس بند کیے جانے پر بڑا اعلان کر دیا۔
ایکس اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیر خارجہ نےمطالبہ کیا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس فوری بحال کی جائے۔
بلاول بھٹو کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے اپنی پارٹی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان اور عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے موقر پع شروع ہوتے ہی ملک میں امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل فون سروس عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.