Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: پولیس اہلکار کا بیٹا ہاتھ میں گرینیڈ پھٹنے سے جاں بحق

واقعے میں بچی سمیت دو افراد زخمی
اپ ڈیٹ 07 فروری 2024 10:35pm

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع حاجی لیموں گوٹھ میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے فوراً بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔

جاں بحق افراد میں 20 سالہ فاروق، 9 سالہ ریحان اور 30 سالہ نسرین شامل ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 17 سالہ فاروق رحمان کے نام سے ہوئی ہے جو گرینیڈ لے کر گھر سے باہر نکل رہا تھا، دستی بم ہاتھ میں ہی پھٹ گیا، جس سے فاروق رحمان مارا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فاروق رحمان پولیس افسر کا بیٹا ہے اور اسی علاقے کا رہائشی ہے، دھماکے سے چند قدم کے فاصلے پر فاروق رحمان کاگھرہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے فاروق کے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے، جس سے واقعہ سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے، فاروق کے گھر کی سرچنگ بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ دھماکا ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب تقریباً اگلے 12 گھنٹوں کے اندر پاکستان کے عوام عام انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

اس دھماکے سے قبل بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ اور پشین میں بھی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوئے ہیں۔

karachi blast

grenade attack

hand grenade

Gulshan e Iqbal