Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کر گئے

اسد صدیقی نے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی
شائع 07 فروری 2024 03:12pm

نامور پاکستانی اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کر گئے، اداکار سوگوار۔

پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے چاہنے والے اُس وقت افسردہ ہو گئے جب اسد کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے والد سے متعلق افسوسناک خبر شئیر کی گئی۔

پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اسد کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اپنی فیملی کے سب سے طاقتور انسان کو، ہمارے ستون کو، ابو کو کھو دیا ہے۔ اسد کے والد 85 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

اداکارہ زارا نور عباس بھی اپنے سُسر کے انتقال پر افسردہ ہیں، پوسٹ شئیر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں ابو جان، میرے پسندیدہ شخصیت۔

death

Pakistani Actor

showbiz celebrities