Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرانے عاشق کو ’کوڑے‘ میں ڈال دیں، ویلنٹائن ڈے پر کمپنی کی انوکھی پیشکش

اسکریپنگ کمپنی نے دل جلوں کے لیے سروس فراہم کردی
شائع 07 فروری 2024 01:20pm

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اسکریپنگ کمپنی نے اپنے سابقہ دوست یا معشوق کو اسکریپ کرنے کی آفر متعارف کرا دی۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی گاڑیوں کی اسکریپنگ کمپنی کی جانب سے یہ آفر جاری کی گئی ہے، جس میں ویلنٹائن ڈے کے طرز پر ان افراد کو موقع فراہم کیا گیا ہے، جو کہ اپنے معشوق کے ہاتھوں دھوکے کا شکار ہوئے۔

اسکریپ کار کمپیریژن کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ آفر ان لوگوں کے لیے ہے جن کے تعلقات اپنے کسی چاہنے والے سے ختم ہو گئے ہیں۔ محدود مدت کی اس اسکیم میں کا مقصد ایسے شخص کی یادوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنا ہے، جو کہ ماضی کے کسی رشتے کو بھولنا چاہتے ہوں۔

جبکہ یہ آفر ان افراد کے لیے بھی ہے جنہیں لگتا ہے کہ سابق معشوق ان کی نظر میں کسی کچرے کے کوڑے دان میں جانے کے لائق ہیں۔

پیشکش کے حوالے سے صارف کمپنی کی ویب سائٹ پر آن لائن فارم پُر کر سکتا ہے، لیکن فارم پُر کرتے وقت یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ کس خاص وجہ سے آپ کا سابق معشوق اس سلوک کا مستحق ہے۔

جس کے بعد کمپنی آپ کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے اسکریپ کی جانے والی گاڑی کے پُرزوں پر منتخب کردہ سابق معشوق کا نام لکھا جائے گا اور اسے اسکریپنگ مشین میں ڈالا جائے گا۔

Luxury Cars