Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چہرے کی خوبصورتی اور گوری رنگت کیلئے مرغی کے پنجوں کا منفرد استعمال

مرغی کے پنجوں میں ایک خاص قسم کا کیمیائی مادہ ہوتا ہے
شائع 07 فروری 2024 11:48am

چہرے کی خوبصورتی کے لیے ویسے تو مارکیٹ میں کئی کریمز اور ادویات آ گئی ہیں، تاہم اب مرغی کے پنجے بھی آپ کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

پاکستان میں جہاں مہنگائی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ایسے میں عام انسان کے لیے خوبصورتی پراڈکٹس اور کاسمیٹکس کا سامان لینا مشکل ہے۔

لیکن مرغی کے پنجوں کی مدد سے اب آپ اس مسئلے کا بھی حل نکالا جا سکتا ہے۔

مرغی کے پنجوں میں خاص قسم کا کیمیائی مادہ Collagen موجودہ ہوتا ہے، جو کہ مہنگے کاسمیٹکس کے سامان میں استعمال کیا جاتا ہے۔

پنجوں کے استعمال سے چہرے کو خوبصورت، رنگ گورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے، دوسری جانب جلد کو چمکدار بنانے میں بھی مرغی کے پنجے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

ایک خاص قسم کا کیمیکل جو کہ موٹاپے کو کم کرنے اور وزن گھٹانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

جبکہ مرغی کے پنجوں کی ڈش کو بھی کھایا جا سکتا ہے، واضح رہے دنیا کے کئی ممالک میں مرغی کے پنجوں کا باقاعدہ استعمال کیا جاتا ہے۔

جن میں چین، ویتنام، فلپائن، جنوبی اور شمالی کوریا شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ، جمائکا میں بھی اس ڈش کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

دوسری جانب مرغی کے پنجوں کا سوپ بھی ایشیائی ممالک میں کافی مقبول ہے۔

chicken

Beauty Tips

SOUTH ASIA