الیکشن مہم میں شاہ رخ خان، اور اکشے کماربھی آ گئے
سوشل میڈیا پر جہاں تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں، وہیں اب میمز نے بھی صارفین اور خاص کر نوجوان طبقے کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔
پاکستان میں الیکشن سے قبل سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا ہے، اسی حوالے سے آپ چند دلچسپ میمز کے بارے میں بتائیں گے۔
شاہ رخ خان کی فلم کا ایک سین کچھ اس طرح سوشل میڈیا میم کا حصہ بنا، کہ شاہ رخ خان کو بانی پی ٹی آئی بنا دیا گیا اور اکشے کمار کو مسلم لیگ ن کا سپورٹر، جبکہ انوپم کھیر کو پی ٹی آئی سپورٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ شاہ رخ خان یعنی عمران خان کو دیکھتے ہی خوش ہوگئے۔
جبکہ اداکارہ ودیا بالن کو الیکشن کا نام دیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر میم وائرل ہے۔
جبکہ فیس بک پیج میمز کراچی پرایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں مقامی تقریب میں کیے جانے والے ڈانس کو دکھایا گیا تھا۔ بیچ میں دلہے میاں موجود تھے اور جبکہ ان کے چاروں پر زنجیر کی صورت میں ڈانس کرتے نوجوان ہیں۔
دلہے میاں کو ووٹر سے تشبیہہ دی گئی ہے جبکہ ڈانس کرنے والوں کو مختلف سیاسی جماعتوں سے جو کہ الیکشن سے قبل ایسے ہی ووٹر کے آگے پیچھے منڈلا رہے ہوتے ہیں۔
دوسری جانب ایک صارف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے اس نعرے پر میم بنا دی، کہ جئے بھٹو۔ ساتھ ہی ویڈیو شئیر کی جس میں بنا ڈرائیور کے ایک ٹریکٹر چل رہا تھا۔ جس پر پیج پر لکھا گیا کہ بھٹو جانی الیکشن مہم کے دوران۔
سوشل میڈیا پرایک صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی، جس میں بھارتی فلم گینگز آف وسی پور کا سین دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن اسے میم کی صورت کچھ اس طرح دی گئی ہے، جیسے ہی منا بھائی اسلحہ تانے کھڑے تھے۔
اسی دوران والد آئے اور منا بھائی کا ہاتھ نیچے کر دیا، لیکن جیسے ہی ہاتھ نیچے کیا اور اسے ایڈیٹنگ کی مدد سے کچھ یوں بنا دیا کہ نلکا بن گیا۔
پی ٹی آئی کے ایم این اے راؤ محمد قاسم کے انتخابی نشان نکلے کو کچھ اس طرح میم میں شامل کیا گیا کہ صارفین کی توجہ حاصل کر گیا۔
Comments are closed on this story.