Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جن حالات میں 2024 کے انتخابات ہورہے ہیں اس پر فلم بننی چاہیے، جبران ناصر

مایوسی کی فضا کو ختم کرنے کیلئے ووٹ دینے ضرور نکلیں
اپ ڈیٹ 06 فروری 2024 09:34pm
Young people leave their homes and cast their votes: Jibran Nasir - Aaj News

صوبائی اسمبلی کے حلقہ 110سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے سماجی کارکن جبران ناصر کہتے ہیں وہ نوجوان جن کا 2024 میں پہلا ووٹ ہوگا ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ گھروں سے نکلیں ووٹ دیکر آنے والے 5 سالوں کی تقدیر لکھیں ۔

پاکستان فلم اسکول کے افتتاح کے موقع پر آئے سماجی کارکن جبران ناصر نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جن حالات میں 2024 کے انتخابات ہورہے ہیں اور پچھلے کئی ماہ سے جو ملک میں ڈرامہ رچایا جارہا ہے جو مایوسی کی فضا قائم کی گئی اور جمہوریت کے ساتھ جو دھوکہ کیا گیا اس پر اسی ادارے سے ایک فلم بننی چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں الیکشن کوئی بھی ہم نے اپنے من پسندیدہ افراد کو گھروں سے نکل ووٹ دینا ہے اور یہ پیغام دینا ہے کہ اس ملک کے فیصلے کوئی فرد واحد نہیں کرے گا بلکہ 24 کروڑ عوام کرینگے ۔

ان کا کہنا تھا سوشل میڈیا کے اس دور میں گھر بیٹھے ہر شخص کو پارٹیوں کا منشور بھی پتہ ہے ان کی کارکردگی بھی جانتے ہیں اور مسائل سے بھی واقف ہیں ۔

جبران ناصر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہو ، پی ٹی آئی ہو، ایم کیوایم ہو یا جماعت کراچی شہر میں سب کو موقع ملالیکن سب نے مایوس کیا ۔

Jibran Nasir