وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو، 4 احتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں بدلنے کی منظوری دیدی
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی تنظیم نو سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اسلام آباد میں منعقدہ نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری کے ساتھ قومی ایئر لائنز پر تصفیہ طلب رقوم کے بارے میں معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت کی گئی۔
اس کے علاوہ پشاور میں 4 احتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں بدلنے کی منظوری بھی دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریزبورڈ کے رکن و چیئرمین کی تعیناتی اور فرسٹ وویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کی منظوری بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں :
پی آئی اے ملازمین میں سے کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، فواد حسن فواد
ایف بی آر کی تنظیم نو روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کا وفاقی حکومت کو ایک اور خط
Comments are closed on this story.