اولے گرتے رہے مگر نماز نہیں چھوڑی، مسلمان اور سکھ کی دوستی کے چرچے
اکثر کچھ ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں جس میں کچھ منفرد ہوتا ہے۔
ایک ایسی ہی ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ مبذول کی جس میں ایک نمازی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو بھارت کے شہر موہالی کی ہے، جہاں ایک مسلمان کھلے آسمان تلے نماز پڑھ رہا ہے۔
ابتداء میں معمولی معلوم ہونے والی یہ ویڈیو اُس وقت دلچسپ ہو گئی، جب اچانک آسمان سے برف کے چھوٹے اولے گرنا شروع ہوئے۔
شروعات میں تو جیسے ہی شخص نے نماز پڑھنا شروع کی تو موسم معمول کے مطابق تھا، تاہم دیکھتے ہی دیکھنے چھوٹے اولے گرنا شروع ہو گئے، اس سب صورتحال میں گاڑی میں بیٹھے دو سکھ اسی مسلمان کو تک رہے تھے۔
اسی دوران ایک سکھ گاڑی سے اترا اور ہاتھ میں چھتری تھامے مسلمان کے پاس چل دیا، چھتری کھولی اور مسلمان کے اوپر لے کر کھڑا ہو گیا۔
مسلمان نے نماز نہیں توڑی اور پوری مکمل کی، دوسری جانب سکھ تھا، جس نے انسانیت کی خاطر خود بھیگ گیا مگر مسلمان کو کچھ نہ ہونے دیا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ اس عمل کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔
Comments are closed on this story.