Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

15 لاکھ کا بیگ 6 لاکھ کا نکلا؟ ڈکی بھائی کو نیا وی لاگ مہنگا پڑ گیا

اہلیہ کو سرہرائز دیتے دیتے خریداری کی رسید بھی دکھا ڈالی
شائع 06 فروری 2024 01:55pm

سوشل میڈیا پر مشہور یوٹیوبر کی ویڈیوز کو اگر صارفین پسند کرتے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہیں جن کی ویڈیوز تنقید کی زد میں بھی آتی ہیں۔

یوٹیوبر ڈکی بھائی یا سعد رحمٰن کی ایک ایسی ہی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا ہے، کوئی اس ویلاگ کو پسند کر رہا ہے تو بیشتر اسے تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

سعد رحمٰن عرف ڈکی بھائی اپنے چینل پر منفرد کانٹینٹ کی بنا پر مقبول ہیں، لیکن اس وی لاگ میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو مہنگے ترین برانڈ کا پرس تحفے میں دیا ہے، جس کی قیمت پاکستانی 15 لاکھ روپے بنتی ہے۔

مہنگے ترین بیگ تحفہ دینے پر جہاں صارفین حیران تھے وہیں ان کی اہلیہ عروب جتوئی بھی تحفہ دیکھ کر ہکا بکا رہ گئیں۔ عروب فون پر بات چیت کر رہی تھیں کہ اسی دوران سعد نے انہیں تحفہ دیا۔

شروعات میں تو تحفہ دیکھ کر عروب خوش ہوئیں تاہم انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ اتنا مہنگا تحفہ ان کے شوہر دیں گے۔

تاہم جیسے ہی انہوں نے شاپر سے مہنگا ترین بیگ نکالا، تو ان کے چہرے کے تاثرات بھی حیران کن تھے، وہ سمجھ ہی نہیں پا رہی تھیں کہ یہ حقیقت ہے یا خواب۔۔ وہ ایک لمحے کو خوش بھی ہوئیں اور پھر حیران بھی۔

اس سب میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وی لاگ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ لوگوں کو انہیں دیکھنا بند کر دینا چاہیے، کیونکہ سوشل میڈیا تو انہیں بند کرے گا نہیں۔ اگر یہ ویڈیوز فیڈ پر آجائیں تو اسکرال ڈاؤن کر دیں۔ یہاں تک کہ منفی کمنٹ بھی نہ کریں، جو ہم لوگ ان کی اصلاح کے لیے کرتے ہیں۔

دوسری جانب اکمل علی نامی صارف کی جانب سے لکھنا تھا کہ اب جتنے ویلاگز اس بیگ کے آنے ہیں اس سے ڈبل ٹرپل کما لینے ہیں اس نے، کبھی ویلاگ آئے گا میں نے امی کو دکھا دیا، پھر اگلے دن سُسرال والوں کو دکھا دیا پھر بھائی کو دکھا دیا اور اس طرح پیسہ وصول۔

ایک اور صارف شعبان عارف لکھتے ہیں اس بیگ کی قیمت 3 لاکھ سے زیادہ نہیں ہے، یہ ویوز کی خاطر قیمت بڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔

مشال نامی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے اس بیگ قیمت کا تعین بھی کر لیا، وہ لکھتی ہیں کہ یہ GUCCI ڈیانا منی ٹوتٹ بیگ ہے اور اس کی قیمت 2300 ڈالرز ہیں جو کہ پاکستان تقریبا 6 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ جبکہ کئی مقامات پر یہ 1500 ڈالرز کا بھی مل رہا ہے۔

وہاب چودھری لکھتے ہیں کہ واہ ماشاءاللہ، ادھر میری شادی رُکی ہوئی ہے، پیسوں کی وجہ سے، 15 لاکھ میں میری شادی ہو جائے۔

دوسری جانب ڈریم کیچر نامی صارف نے لکھا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، یہ شادیوں کو تڑوائیں گے، ان مہنگے ترین تحائف کی وجہ سے۔ خواتین کو یہ محسوس کرائیں گے کہ وہ ایک غلط مرد کے ساتھ ہیں۔

lifestyle

social media influencer

Youtube Video