Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹر سائیکل چلاتی خاتون اور بچہ سنبھال کر پیچھے بیٹھے مرد کی ویڈیو وائرل

روایات تبدیل ہونے لگیں، ویڈیو دیکھنے والوں نے سراہا
شائع 06 فروری 2024 12:43pm

اکثر کہا جاتا ہے کہ میاں اور بیوی ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں، لیکن کئی مواقع پر اس مثال کو میاں بیوی نے پورا بھی کیا ہے۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سے متعلق آپ کو بتائیں گے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے شوہر اپنی اہلیہ کو نہ صرف اس معاشرے میں غیر معمولی سمجھی جانے والی چیزوں سے روشناس کرا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر برقع اوڑھے خاتون بائیک چلا رہی ہیں، جبکہ عقب میں ایک شخص بھی موجود ہیں۔

عام طور پر ہمارے معاشرے میں مرد ہی بائیک چلاتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اب یہ صورتحال کافی حد تک تبدیل ہو چکی ہے۔ اب خواتین بھی بائیک چلانا بخوبی جانتی ہیں۔

تاہم مرد کا خاتون کو اس طرح سپورٹ کرنا شاید دیکھنے والوں کے لیے حیران کن ہو۔

اسی ویڈیو میں عقب میں بیٹھے شخص کی گود میں ایک بچی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے سوشل میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار شخص اور خاتون میاں بیوی ہیں، تاہم اس بات کی تصدیق فالحال نہیں ہو سکی ہے۔

Women

Pakistani man

MOTORBIKES