Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جسد خاکی اپنے ہاتھوں میں لیے رو رہا تھا‘ ، اداکاروں کی پہلی اولاد جو انتقال کر گئی

ننھی پری کے جسد خاکی کو ہاتھوں میں لیے آخری آرام گاہ کی جانب جا رہے تھے
اپ ڈیٹ 06 فروری 2024 11:44am

اکثر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات موجود ہیں، جو کہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جوخاصی حیران کن بھی ہوتی ہیں۔

چند ایسے ہی مشہور اداکاروں کی زندگی کا وہ لمحہ انہیں آج بھی سوگوار کر دیتا ہے، جب وہ اپنی اولاد کی میت کو آخری رسومات کے لیے لے کر جا رہے تھے۔

اداکارہ گووندا:

مشہور بالی ووڈ اداکار گووندا کی زندگی میں بھی ایک ایسا لمحہ ضرور آیا ہے، جب ان کی پہلی اولاد اس دنیا سے رخصت ہو گئی تھی۔

اداکار اس وقت شوٹنگ میں مصروف تھے جب انہیں اس بات کی خبر ملی کہ ان کی ننھی پری جو کہ قبل از وقت پیدا ہوئی تھی، کمزور ہونے کے باعث انتقال کر گئی۔

گووندا کو وہ وقت بھی یاد ہے، جب وہ بیٹی جسد خاکی کو ہاتھوں میں لیے آخری آرام گاہ کی جانب جا رہے تھے، آنکھوں میں آنسو تھے اور ہاتھوں میں ننھی پری۔

اداکار کے لیے یہ انتہائی تکلیف دہ لمحہ تھا، کیونکہ اہلیہ کو سنبھالنا گووندا کے لیے آسان نہیں تھا، تاہم اس واقعے نے گووندا اور ان کی اہلیہ کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد کی۔

عامر خان:

اداکار عامر خان اور سابقہ اہلیہ کی شادی 2005 میں ہوئی تھی تاہم ان دونوں کی زندگی میں بھی وہ لمحہ ضرور آیا تھا جس نے انہیں ایک دوسرے کو سنبھالنے کا موقع دیا۔

وہ وقت جب کرن راؤ امید سے تھیں اور دونوں نئی آنے والی زندگی کو لے کر خوش تھے۔ انہی دنوں میں سابقہ اہلیہ کا مس کیرج ہو گیا تھا، جس نے پوری صورتحال کو یکسر تبدیل کر دیا۔

کاجول:

مشہور بھارتی اداکارہ کاجول کی زندگی میں بھی وہ وقت آیا تھا، جسے یاد کر کے آج بھی ان کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔

2001 میں اداکارہ کاجول کا مسکیرج ہوا تھا، وہ پہلا موقع جب ایک عورت ماں بنتی ہے، تمام لمحات میں سے سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ ہوتا ہے۔ تاہم ان کے مسکیرج نے انہیں ذہنی طور پر متاثر کیا تھا۔ لیکن اجے دیوگن اور کاجول نے اس مشکل وقت میں ایک دوسرے ساتھ نہیں چھوڑا۔

گلوکارہ آشا بھوسلے:

بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی زندگی بھی اگرچہ آسائشوں سے بھری ہے، تاہم ان کی اولاد کی موت نے انہیں توڑ دیا تھا۔

آشا بھوسلے اپنی بیٹی ورشہ سے بے انتہا محبت کرتی تھیں، تاہم بیٹی نے 2012 میں خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی تھی۔

death

Bollywood

children

Bollywood actor

Parents To be

BOLLYWOOD NEWS