ہمارے میوزک کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے، اذان سمیع خان
اذان سمیع خان کہتے ہیں اس سال کے آغاز سے اچھی فلمی سامنے آرہی ہیں یہ میوزک کیلئے ایک اچھا ٹائم ہے۔
آج نیوز سے گفتگو میں گلوکار اور موسیقار اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ہر طرح کی میوزک سامنے آرہا ہے اور سب کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے میوزک کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے لوگ سن رہے ہیں مختلف میوزک آئے گا لوگ سنیں گے تو انڈسٹری ترقی کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ معروف گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا ’ہم دم‘ ریلیز کیا گیا تھا اس گانے میں پاکستانی سینما کے کلاسک دور یعنی 1970 کا زمانہ دکھایا گیا ہے۔
گانے میں صنم سعید کو 1970 کے زمانے کی سپر اسٹار اداکارہ کے طور پر دکھایا گیا ہے جب کہ اذان سمیع کو ان کی محبت میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔
گانے کی جاری کی گئی ویڈیو میں صنم سعید کی فلم ’ہم دم‘ کے پریمیئر کو دکھایا گیا ہے جب کہ گانے میں بارش کا موسم دکھا کر اسے رومانوی بنایا گیا ہے۔
اذان سمیع خان کے ویڈیو البم کے ماضی میں ریلیز کیے گئے گانوں میں ایک گانے میں سجل علی جب کہ دوسرے مایا علی کو بھی دکھایا جا چکا ہے۔
ان کے زیادہ تر گانے رومانوی ہیں اور ان میں کئی دہائیاں پہلے کا زمانہ دکھایا گیا ہے، تاہم بعض گانے جدید دور کے مطابق بھی ریلیز کیے گئے ہیں
گلوکار اورموسیقار اذان سمیع خان معروف گلوکار عدنان سمیع خان کے بڑے بیٹے ہیں، عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1993 میں شادی کی تھی، بعد ازاں ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
اذان سمیع خان کی پرورش ان کی والدہ اداکارہ زیبا بختیار نے کی ہے، عدنان سمیع خان نے دوسری شادی 2001 میں عرب خاتون صباح گلادری سے ہوئی، جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طلاق پر ختم ہوئی۔
عدنان سمیع خان نے تیسری شادی 2010 میں جرمن نژاد رویا علی خان سے کی جن سے انہیں مئی 2017 میں ایک بیٹی ہوئی اور اب وہ ان کے ہمراہ بھارت میں ہی مقیم ہیں۔
Comments are closed on this story.