Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پتہ نہیں سیاستدان کس ریموٹ پر چلتے ہیں، اداکار ایاز خان

ایاز خان متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں
شائع 05 فروری 2024 10:39pm
I don’t know what remote the politicians are on: Ayaz Khan - Aaj News

اداکار ایاز خان کا کہنا ہے کہ سیاستدان عوام کے ووٹ کا غلط استعمال کرتے ہیں لیکن بحثیت مسلمان ہم ہر مرتبہ امید رکھتے ہیں ۔

حال ہی میں فلم نایاب کے رییلیز کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنے سالوں سے اتنے حکمران آچکے ہیں اور انہوں نے حکم عدولی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے سمجھ میں نہیں آتا ہے آخر وہ کون سا ریمورٹ ہے جس سے ہمارے سیاستدان چلتے ہیں بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن انتخابات جیتے کے بعد وہ بھول جاتے ہیں کہ عوام نے اپنا قیمتی ووٹ انہیں دیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے پہلے تو الیکشن ہو اور اگر ہو تو ’ان‘ جیسے بندے نہ آئیں، سیاستدان عوام کے ووٹ کا غلط استعمال کرتے ہیں لیکن بحثیت مسلمان ہم ہر مرتبہ امید رکھتے ہیں ۔

ایاز خان متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی یمنی زیدی کی فلم نایاب میں بھی مختصر کردار ادا کیا ہے ۔

فلم نایاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ ، نظریہ اور جنہوں نے بنائی ہے سب اچھے ہیں لیکن ہمارے یہاں موازنہ بہت اونچے لیول پر کیا جاتا ہے لوگوں کو چاہیے پہلے اسے سراہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کو سیاستدانوں کو سپورٹ کرنے کا کہتے ہیں تو فلم کو سپورٹ کرنے کیوں نہیں کہہ سکتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم وہ نوجوان ضرور دیکھیں جو کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ یمنی نے بہترین اداکاری پیش کی ہے ۔

Election 2024

Ayaz khan