Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینسر کا مذاق اڑانا بھارتی اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا

پونم پانڈے نے اپنی موت کی اطلاع دیکر اگلے روز تردید کردی تھی
شائع 05 فروری 2024 03:16pm

بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی۔

گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی ہی موت کی خبر دینے والی اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کے خلاف ممبئی کے شہریوں کی جانب سے قانونی کاروائی کے لیے پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے۔

اداکارہ کے خلاف ممبئی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوائنسر فیضان انصاری کی جانب سے ممبئی پولیس کو درج کرائی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پونم پانڈے نے کینسر کا مزاق اڑایا ہے، جبکہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کی عزت نفس کو مجروح کیا ہے۔

![](. https://www.aaj.tv/news/30368880)

شکایت کنندہ کی جانب سے اداکارہ کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں اداکارہ کو جھوٹ بولنے دھوکا، فریب دینے اور کینسر جیسے موذی مرض کا مزاق اڑانے کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔

واضح رہے اداکارہ کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک پوسٹ کیا گیا تھا جس میں پونم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آج کی صبح بہت مشکل ہے۔ یہ بتاتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہماری پونم کینسر کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔

Cancer

Indian Actress

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR